
نماز کی اہمیت
نماز کی اہمیت
نماز اسلام کا بہت اہم حصہ ہے۔ یہ اللہ سے بات کرنے کا طریقہ ہے۔ مسلمان دن میں پانچ بار نماز پڑھتے ہیں۔ نماز سے دل کو سکون ملتا ہے اور انسان اچھے کاموں کی طرف آتا ہے۔
قرآن میں اللہ فرماتا ہے:
"نماز برے کاموں سے روکتی ہے۔" (سورہ عنکبوت: 45)
یعنی جو نماز پڑھے گا، وہ غلط کاموں سے بچے گا۔
نبی محمد ﷺ نے فرمایا:
"نماز دین کا ستون ہے۔"
اگر ستون نہ ہو تو گھر گِر جاتا ہے۔ ایسے ہی نماز نہ ہو تو دین کمزور
ہو جاتا ہے۔
نماز وقت پر پڑھنے سے انسان کو نظم و ضبط، صفائی اور صبر آتا ہے۔ فجر کی نماز دن کی اچھی شروعات ہوتی ہے۔ ظہر اور عصر کی نماز ہمیں دن میں اللہ کی یاد دلاتی ہیں۔ مغرب اور عشاء سکون دیتی ہیں۔
جو لوگ نماز نہیں پڑھتے وہ نقصان میں ہیں۔ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہوگا۔
نتیجہ:
نماز ہماری زندگی کا بہت ضروری حصہ ہے۔ یہ ہمیں اچھا انسان بناتی ب ہے اور اللہ کے قریب کرتی ہے۔ ہمیں نماز کو کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پاس اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم بھی پانچ وقت کی نماز بروقت ادا کر سکے
Leave نماز کی اہمیت to:
Read more # posts
Best Posts From zain-6784
We have not curated any of zain-6784's posts yet. But you can encourage our curation team to review posts by visiting them regularly and by referring other readers. Because we give priority to frequently read content.