habib ullah avatar

Nikah safe you from distraction

anglina

Published: 06 Oct 2018 › Updated: 06 Oct 2018Nikah safe you from distraction

Nikah safe you from distraction

یہ بات نادان لڑکیوں کو سمجھنی چاہیے
مرد ہمشیہ اسی لڑکی سے محبت کرتا ہے اور عزت دیتا ہے
جو اسکو حلال رشتے میں ملتی ہے یعنی نکاح میں محرم بن کر
اور ایسی لڑکی جو نامحرم کے لیے سجتی ہے سنوارتی ہے وہ اپنی وقعت بھی ختم کرتی ہے اپنی شرم وحیا کا سودا کرتی ہے
اور بڑے افسوس کے ساتھ جس کے لیے یہ کرتی وہی کل کو ٹائم پاس کرنے کے بعد
اس کو سب کے سامنے بدکردار کہہ کر چلا جاتا
اور ایک نیا شکار ڈھونڈنے میں مصروف ہو جاتا .
اور لڑکی کا کردار سب لیے سوالیہ نشان بنا کر خود اپنی زندگی میں مگن ہو جاتا
اور لڑکی کے پاس کچھ نہیں بچتا!
میری پیاری بہنوں اس فریب سے باہر آجاؤ نامحرم مرد نہ کبھی دوست ہو سکتا ہے ,
نہ بھائی , نہ محافظ , نہ محبت .
اللہ نے ہمیں نامحرم سے فضول بات کرنے نرم لہجے میں بات کرنے سے منع کیا کہ خرابی پیدا نہ ہو
کیونکہ یہ خرابی بہت نقصان سے دوچار کرتی .
قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے : "
يَا نِسَآءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَاَحَدٍ مِّنَ النِّسَآءِ ۚ اِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّـذِىْ فِىْ قَلْبِهٖ مَرَضٌ وَّّقُلْنَ قَوْلًا مَّعْرُوْفًا...
ترجمہ:-
" اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو کہ جس کے دل میں روگ ہو وہ کوئی برا خیال کرے اور ہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو"
(سورہ احزاب, آیت, 32)
۔ تو میری پیاری بہنوں حرام رشتوں میں محبت مت ڈھونڈو اس میں لذت ہو سکتی ہے
پر سکون نہیں عزت نہیں
سب سے بڑی بات اللہ کی رضا نہیں ناراضگی اورغضب ہو گا .
اور زلت الگ اس لیے اپنے جذبات کو اپنے محرم کے لیے بچا کر رکھے کے
نہ زلت کا ڈر ہو نا رسوائی کا نہ اللہ کے غضب اور ناراضگی کا
اللہ ہم سے بہت محبت کرتا ہے اس لیے اس نے ہمیں حلال چیزیں اور رشتیں دئیے ہیں
اور حرام سے بچنے کو کہا ہیں
خدارا حدود اللہ مت توڑے اور اور خود کو بچائے حرام کاموں اور چیزوں سے ... !
اللہ رب العزت سے دعا ہے
امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں اور بیٹوں کو پاک دامن میاں بیوی عطا فرماۓ اور حرام سے دور فرما ئے
آمین !

Leave Nikah safe you from distraction to:

Written by

Read more #halal posts


Best Posts From habib ullah

We have not curated any of anglina's posts yet. But you can encourage our curation team to review posts by visiting them regularly and by referring other readers. Because we give priority to frequently read content.

More Posts From habib ullah